مزید خبریں

ملاوٹ کرنے والے تاجران کیخلاف کارروائی کی جائیگی ، ڈی سی بدین

بدین (نمائندہ جسارت) ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے تاجران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے کی نہ ہمارا معاشرہ اور نہ ہمارا مذہب ان کی اجازت دیتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بدین عبد الفتاح ہلیو نے ضلع بدین کے تمام تاجران تنظیموں کے رہنماؤں سے دربار ہال میں اہم اجلاس کیا۔اجلاس میں مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخ فہرستیں نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات کی وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں تاجران تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے کریانہ،گوشت،سبزی،فروٹ اور دیگر اشیا کے نرخ مقرر کریں تمام تاجران ان سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کرنے کے پابند ہیں اگر کسی بھی تاجر نے سرکار کی جانب سے جاری کردہ نرخوں سے زائد مہنگی اشیا فروخت کی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اگر ضرورت پڑی تو ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے لیے نگران وزیر اعلیٰ سندھ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے بھی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بدین نے گوشت کے بیوپاریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بدین رابیہ سید کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ زبح خانہ کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی کے متعلق جائزہ لیں۔ انہوں نے اسٹاک کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تاجران کی روزانہ فروخت ہونے والے مال کے حساب سے گوداموں میں چینی،آٹا اور گیھ رکھنے کی اجازت ہوگی ضروت سے زیادہ گوداموں میں مال اسٹاک نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد جمن چانڈیو وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اور تاجر رہنماؤں علی اکبر میمن ،فرٹیلائزر ایسوسیشن کا ضلع صدر اور تاجر اتحاد کا رہنما امتیاز میمن،اطلاعات سیکرٹری تاجر اتحاد نعیم میمن ،پرائس انسپکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز عقیل کریانہ ایسوسی ایشن کا صدر قاضی امتیاز اور دیگر بھی موجود تھے۔