مزید خبریں

جیکب آباد، نگراں حکومت کے احکامات نظر انداز، دفاتر ویران عملہ غائب

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے افسران نے نگران وزیر اعلی سندھ کے احکامات کو نظرانداز کر دیا ،سرکاری دفاتر ویران ،عملہ ڈیوٹی کا پابند نہ بنا ،خزانہ آفس میں ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر ،ایڈیشنل سمیت کوئی دفتر نہ آیا ،دوردراز سے آنے والے سائلیں پریشان۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے افسران نے نگران وزیر اعلی سندھ کے احکامات کو نظرانداز کر دیا ہے ،سرکاری دفاتر ویران اور مختلف علاقوں سے آنے والی عوام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پیرکوجیکب آباد کے خزانہ آفس میں ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر ،ایڈیشنل اکائونٹ افسر سمیت آڈیٹر س ڈیوٹی پر نہ آئے اور دفتر ویران رہی دور دراز سے آنے والے سائلین خوار ہو گئے سارا دن خزانہ آفس کے عملے کے آنے کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی نہ آیا۔ اس موقع پر موجود افراد گل نواز ،جاوید ،شاہد اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ آفس کے افسران و عملہ مرضی سے دفتر آتا ہے ،ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں،رشوت دینے والوں کا دن کو پرائیوٹ بنگلوں میں اور رات کو دفتر میں کام کیا جاتا ہے ،عام سائل کی داد رسی کرنے کے بجائے دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں ،محکمہ ایجوکیشن ورکس کا کلرک 15سال سے خزانہ آفس میں غیر قانونی طور پر کام کررہا ہے اور سیاہ سفید کا مالک بناہوا ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔