مزید خبریں

اسسٹنٹ کمشنر سکھر کا دورہ ، اشیا خورونوش کی قیمتیں چیک کیں

سکھر(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی صوبیہ فلک رائو کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، اشیا خور و نوش کے نرخ چیک ، زائد رقم وصول کرنے والے تاجروں پر جرمانہ عائد کر کے آئندہ مقررہ ریٹ پر فروخت کرنے کی ہدایات خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تاجروں کے خودساختہ نرخوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلیے اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی صوبیہ فلک رائونے شہر کے تجارتی مراکز کا دورہ کر کے گروسری، گوشت مارکیٹ، سپر اسٹور، نان بائی کی دکانوں پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے نرخ نامہ چیک کیے اور زائد مقررہ نرخوں سے زائد رقم وصول کرنے والے گروسری کے دکاندار کو 2 ہزار ، گوشت فروخت کرنے والے دو تاجروں کو 4 ہزار روپے، پھوہارا چوک پر قائم سپر اسٹور پر 10 ہزار روپے اور تندور کی دکان پر 200 روپے مجموعی طور پر 16200 روپے جرمانہ عائد کر کے دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صوبیہ ملک رائو کا کہنا تھا کہ بڑھتی عوامی شکایات پر ذخیرہ اندوزہ، گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پرہی اشیا خورونوش کی دستیابی ممکن ہوسکے، آج چھاپا مار کارروائیوں کے دوران متعدد دکانداروں کو وارننگ اور جرمانے عائد کیے گئے انتظامیہ عوام ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلیے اقدامات اٹھا رہی ہیں آئندہ بھی اس طرح کی کارروائی جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ مختار کار محمد صدیق سومرو، وقار ابڑو، فہیم انصاری و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔