مزید خبریں

ریلوے ملازمین کے تنخواہوں میں مسلسل تاخیر یہ ظلم ہے

سکھر (نمائندہ جسارت) ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو ، ڈویژنل صدر سکھر محمد زاہد جاوید نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کے تنخواہوں میں مسلسل تاخیر یہ ظلم ہے ریلوے ملازمین کو گزشتہ ماہ اگست کے مہینے کی ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے، موجودہ دور میں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے اور ریلوے ملازمین کو وقت پر تنخواہ ادا نہیں کی جاتی ، ملازم فاقہ کشی کے زندگی سے دو چار ہیں،ریلوے ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے۔ ایک قومی اثاثہ کے ساتھ عوامی فلاحی ادراہ ہے جو کہ سیاسی بد نیتی اور انتظامی نااہلی کی وجہ سے تباہی کے کنارے پر ہے گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ریلوے ملازمین زھنی مریض بن چکے ہیں،ریلوے ملازمین کے مسلسل کئی مہینوں سے تنخواہوں کی غیر اعلانیہ بندش اور تاخیر سے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے ’’ریلوے ملازمین کو مقررہ وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوگی تو وہ اپنے بچوں کو کیا بھیک مانگ کر روٹی کھلائیں گے،تنخواہوں میں مسلسل تاخیر سے ملازمین پریشان اور کڑے امتحان میں مبتلا ہیں اس کمر توڑ مہنگائی کے دور میں اپنے عزیز و اقارب اور گھروں سے دور دراز علاقوں میں تعینات سخت موسم میں ریل کا پہیہ رواں دواں رکھنے والے اور اپنے فرائض بخوبی انجام دینے والے ملازمین شدید تشویش اور مایوسی کا شکار ہیں، ریلوے انتظامیہ نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچہے لگایا ہوا ہے تنخواہوں میں تاخیر کا مسلہ ریلوے ہیڈ کوارٹر کے گھراؤ کے بغیر حل نہیں ہو ہوگا۔