مزید خبریں

شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت کے قیام کا عندیہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم اور سینئرلیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ن لیگ کی سیاست سے مطمئن نہیں، راستے کا تعین کریں پھر الیکشن میں
جائیں ورنہ الیکشن انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج نئی جماعت کی ضرورت بھی ہے اور جگہ بھی۔پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اگر جنرل (ر) باجوہ آپ کی حکومت میں رکاوٹ تھے تو حکومت چھوڑ دیتے، اس کے بعد بھی آپ کو 8 سے 9 مہینے ملے، کام کر لیتے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تو اپنے دور میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا، لیکن ہم نے کیا کام کیے؟ اس کی فہرست بھی چیک کر لیں، وہ فیصلے نظر نہیں آئے جو ہونے چاہیے تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بندیال صاحب نے جاتے جاتے تحفہ دے دیا، نیب کو پرانی شکل میں بحال کر دیا، آپ کو روز بیٹھ کر معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، آج جمود، خوف ہے حکومت کے اندر لوگ فیصلے نہیں کرتے۔