مزید خبریں

ـ2 ستمبر کو ہڑتال نہ کرنے والا آئی ایم ایف کا ساتھی ہوگا،سراج الحق

کراچی/کندھ کوٹ/ڈھرکی / لاہور(اسٹاف رپورٹر+ نمائندگان جسارت+محمدکلیم صادق بھٹی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 15 سال سے سندھ کے عوام کا استحصال کیا ہے کسی بھی شہری کی جان و مال محفوظ نہیں ہے سندھ بھرمیں اغوالوٹ مار کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں عوام۔ کی چیخیں حکمرانوں تک نہیں پہنچتی اغواکارسرکاری سرپرستی میں ہیں چاروں طرف خاموشی ہے جماعت اسلامی نے بد امنی کے خلاف بغاوت کا جھنڈا اٹھایاہے ،معصوم بچوں کو سندھ کی حکومت نے اغواکیاہے عوام ساتھ دیںوقت کے سومنات کو اٹھاکر پاش پاش کردیں گے۔مغویوں کے ورثاء سے لاکھوں تاوان لیکرعلائقے کے وڈیرے سیاستدان اور پولیس افسران اہلکاراغواکار ڈاکوؤں کو نہیں دیتے جس پر اغواکار ڈاکوبہیمانہ تشدد کی وڈیو مغویوں کے پیاروں کو بھیجتے ہیں2ستمبرکو ملک گیر احتجاج شٹر ڈاؤن ہے جو۔احتجاج نہیں کریگا وہ آئی ایم ایف کا ساتھی ہے،اندھی بھری گونگی حکومت آپکی چیخیں نہیں سنتی روڈ راستے ویران ہیں عوام کی جان۔مال محفوظ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھنٹہ گھر چوک کندھکوٹ میں ضلع کشمور سمیت سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف ہونے والے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ان کی قیادت میں کندھکوٹ بائی پاس تا گھنٹہ گھر چوک تک امن مارچ کیا گیا جس میں شہر کی سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندے تاجر واقلیتی رہنما، مغویوں کے خاندانوں سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔دھرنے سے مرکزی نائب امیرایڈووکیٹ اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا،ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولاناعبدالحفیظ بجارانی، ممتازحسین سہتو،جے آئی یوتھ سندھ کے صدر امتیاز احمد پالاری، اسلامک لائرزموومنٹ کے ضلع صدرآغاکلیم اللہ خان،خلجی پٹھان،سکھرکے امیرحزب اللہ جکھرو،حافظ سلیم اللہ خلجی،اقلیتی رہنما مکھی سریش کمار اور امیر ضلع غلام مصطفی میرانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔سراج الحق کاکہناتھامیں جیل جانے کو تیارہوں آپ کے لیے جان تک دے دوں گاعوام کرپٹ ٹولے لوٹنے والوں کو آئندہ انتخاب میں ووٹ نہ دے حکمرانوں کے دفاترکے محاصرے کے لیے عظیم الشان گھیراؤ کی کال دیں گے ہم حکومت کی گردن مروڑ کرآپکا حق دلائیں گے ،جماعت اسلامی بجلی اور بلوں میں اضافے کے خلاف عدالت عظمیٰ جائے گی مفت خوروں کی بجلی بندکی جائے بجلی کے بلوں کے ذریعے پاکستانیوں کو لوٹاجارہاہے دیگرصوبوں کی طرح سندھ میں بھی بجلی کے بلوں کی خاطرمائیں بہنیں گنے بیچنے پر مجبورہوگئی ہیںیہ بجلی کا بل نہیں ڈرون حملہ اور خودکش حملہ ہے۔یہ ایک بل نہیں آئندہ وقت میں حکومت 90روپے میں یونٹ کرنے جارہی ہے پی ڈی ایم،پی پی، ن لیگ اور جے یو آئی نے مل کرغلط معاہدے کیے، جنہوں نے معاہدے اور قرض لیے ان کے گھر اور بنگلے بیچے جائیں، ضلع کشمورکندھ کوٹ سمیت سندھ کے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔بھاری بجٹ سیکورٹی اور اتنی ایجنسیاں ہونے کے باوجود عوام عدم تحفظ کا شکار اور سندھ پر ڈاکوؤں کا راج ہے لگتا ہے کہ پولیس وانتظامیہ ڈاکوؤں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔اگر کشمور سمیت سندھ میں امن قائم نہیں ہوا تو غریب لوگوں کے ہاتھ حکمرانوں کے گلے میں ہوں گے ڈاکو راج کے خلاف سندھ کے عوام اٹھ کھڑے ہوں۔اغواکاروں کو گھنٹہ گھرچوک پر پھانسی دی جائے۔ پی ڈی ایم حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیاہے بجلی کے بل عوام کے لیے موت کاپروانہ بن گئے ہیں۔2 ستمبر کو جماعت اسلامی بجلی بلوں میں ظالمانہ فیصلے کے خلاف ملک گیرہڑتال کرے گی عوام اور تاجر اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔مفت خوروں کی بجلی بند اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔عوام کے حقوقِ کے لیے عدالت بھی جائیں گے۔حکومت کہتی ہے بجلی سمیت پٹرول گیس کی قیمتیں بڑھانا ہماری مجبوری اور قرض کے بدلے آئی ایم ایف کی شرائط ہیں۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ جس نے قرض لیاہے ان کی جائیدادیں نیلام کی جائیں۔سراج الحق نے کہاکہ آج سندھ خاص طور ضلع کشمور کے ہر گھر میں ماتم ہے۔ایم ایس گڈو اسپتال وسندھ کے شعور ڈاکٹر منیر نائچ، ہندو تاجر جگدیش کمار ، نازیہ کھوسہ اور معصوم بچی کوثرسمیت ضلع کشمور سے ایک سال میں سیکڑوں لوگ اغوا ہوئے عوام کے سخت احتجاج کے باوجود حکومت ادارے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ہرطرف ظلم کا راج قائم ہے تمام مغویوں کی بازیابی اور امن کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔