مزید خبریں

عدالت نے اخلاق احمد کی درخواست مسترد کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک لیبر یونین کے انتخابات کے تنازعہ کے معاملے پر کے الیکٹرک لیبر یونین انتخابات روکنے سے متعلق اخلاق احمد خان کی درخواست مسترد کردی۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک لیبر یونین کے انتخابات کے تنازع کے معاملے پر کاغذات نامزدگی نہ لینے اور انتخابات روکنے سے متعلق یونین رہنما اخلاق احمد خان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔