مزید خبریں

سعودی عرب میں پاکستان کے یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب

جدہ (رپورٹ: سید مسرت خلیل) سعودی عرب میں پاکستان کے چھیترویں یوم آزادی کے موقع پر ریاض کے سفارت خانے اور جدہ کے قونصل خانے میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کو مشکل گھڑی سے نکالنے کے لیے تمام شہری اتحاد اور یگانگت کا ثبوت دیں۔ جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ خالد مجید نے اپنے خطاب میں پاکستان کے اس تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔