مزید خبریں

پاکستانیوں کو76 واں جشنِ آزادی مبارک ہو، ملک راشد پرویزاعوان

سعودی عرب میں معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ملک راشد پرویز اعوان نے تمام پاکستانیوں کو پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و تعمیر میں نوجوانوں اور طالب علموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا 14 اگست ہمیں اس عہد کا عزم کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق تعمیر کریں گے اور اس ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست بنائیں گے جہاں سب کو بلا امتیاز مذہب ، رنگ و نسل برابری کے حقوق کے حقوق ہوں گے ملک راشد پرویز اعوان نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسا وطن چاہتے ہیں جہاں جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام نہ ہو بلکہ ایک ایسا نظام ہو جس میں سب کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہو ملک راشد پرویز اعوان نے پاکستانیوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ثابت قدم رہتے ہوئے دلجمعی سے کام جاری رکھیں آج پاکستانی قوم کو درپیش معاشرتی، معاشی اور سلامتی کے مسائل سے نبردآزما ہونے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت ہے یوم آزادی کے موقع ہے آئیے یہ عہد کریں کہ ان شاء اللہ ہم اس وطن کے لوگوں کے وقار اور عزت نفس اور اس مادر وطن کی عظمت اور سر بلندی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔