مزید خبریں

ڈبلیو پی سی اے کے زیر اہتمام ایف ٹی ایل ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیمِ انعامات

جدہ-سعودی عرب کے منطقہ غربیہ میں شائقین کرکٹ کی سب بڑی تنظیم ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیر اہتمام ایف ٹی ایل ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیمِ انعامات لاثانی اسپینزر ریسٹورینٹ مدینہ روڈ میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر منظور قاضی، ڈاکٹرمتوکمار، ڈاکٹر آصف ملک، ندیم ندوی، عمران مرزا، ذیشان اور خلیل قاضی تھے۔ تقریب میں ڈبلیو پی سی اے کے عہداداران، ٹورنامنٹ کی فاتح 8 ٹیموں السعودی الیون، ابو داؤد ٹریڈنگ، فوکس الحمرانی، القبانی، صدیق الیون، ایپکس فرائٹ، آرکوما اور بلیک ہاکس کےکھلاڑیوں کے علاوہ پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے والے، ڈبلیو پی سی اے سے وابستہ ٹیموں کا ایک ایک ممبراور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز حافظ عرفان کی تلاوتِ قران پاک سے ہوا۔ ڈبلیو پی سی اے کے میڈیا کوارڈینیٹر اور ایگزیکیٹو ممبر ڈاکٹر سید ضیاء الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمام مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔ انھوں نے پہلے 80 داخلہ لینے والوں کے لیے لکی ڈراز سے شاندار فائنل ایونٹ اغازکیا اور قرعہ اندازی کے ذریعہ 15 فاتحین کو انعامات تقسیم کئے۔ ڈاکٹر ضیاء نے اپنے خطاب میں ڈبلیو پی سی اے کی کرکٹ کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی اور شائقین کرکٹ کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین، صدر، ایگزیکیٹوکونسل اور کمیٹی کے ممبران کی شب وروزمحنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈبلیو پی سی اے کوسعودی عرب میں ڈسپلن کے اعتبارسے بہترین آرگنائزیشن کا اعزازحاصل ہے۔ انھوں نے گراؤنڈ کی سہولت پر بلدیہ جدہ کے نمائندہ رمضان کے تعاون کی تعریف کی۔ انھوں نے تالیوں کی گونج میں لکی ڈراز کے انعامات اور ایف ٹی ایل ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے پرسعودی عرب کے سینئرسعودی نیشنل کھلاڑی اور معروف بزنس مین ندیم سعد الندوی کا شکریہ ادا کیا اورکرکٹ کی ترقی و ترویج کے لئے ان کی خدمات کی تعریف کی۔ انھوں نے مہمانان خصوصی اور میڈیا نمائندگان کا بھی شکریہ اداکیا۔
آخرمیں ایف ٹی ایل-ڈبلیو پی سی اے ٹورنامنٹ کی ونر، رنرزاپ ٹیموں، مین آف دی میچز اور بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹسمین، بولرز، آل راؤنڈرز، وکٹ کیپر، امپائرز اور اسکوررز کو ٹرافی اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کا اختتام پُرتکلف عشائیہ پر ہوا۔