مزید خبریں

جیکب آباد : پولیس کی مجرمانہ غفلت سے قومی تنصیبات بھی محفوظ نہ رہیں

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) پولیس کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے شہر میں قومی تنصیبات بھی محفوظ نہیں رہیں۔ جان محمد کالونی سے چور گیس کی پائپ لائن کاٹ کر لے گئے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔ سوئی گیس حکام نے اس حوالے سے صدر پولیس کو خط بھی لکھا لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ قصبہ لشکر ٹالانی کے مقام پر جیکب آباد سے اوستہ محمد جانے والے ریلوے ٹریک کو کئی فٹ کاٹ کر چور لے گئے جس مقدمہ بھی ریلوے حکام کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔ علاوہ ازیںسیپکو کے صدر تھانے کی حدود سے متعدد ٹرانسفارمر چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس روک تھام میں ناکام ہے۔