مزید خبریں

سکھر: پریم یونین ملک گیر احتجاجی تحریک کی تیاریوں میں مصروف

سکھر (نمائندہ جسارت) پریم یونین سکھر ڈویژن کے صدر محمد زاہد جاوید نے کہا ہے کہ ریلوے مزدور و ملازمین کے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے 8 اگست کو پریم کی ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پریم یونین (سی بی اے) سکھر ڈویژن کے عہدیداران اور کارکنان بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 8 اگست کو ریلوے ملازمین کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں پر بھرپور مظاہرے ہوں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔