مزید خبریں

فلسطینی کھلاڑی لنکن کپ بیس بال میچ کھیلیں گے۔سید فخر علی شاہ

شکاگو/کوٹری(پرویز شیخ)پاکستان و فلسطین کے مابین شکاگو میں لنکن کپ کے نام سے بیس بال میچ منعقد کیا جارہا ہے۔صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ نے میڈیامنیجر سے گفتگو میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میچ 5 اگست کو شیڈول ہے ۔موجودہ صورتحال میں پاکستان سے تمام کھلاڑی امریکا لے جانا مشکل ہے۔ لنکن کپ میچ میں زیادہ تر امریکا میں مقیم پاکستان و فلسطین کے کھلاڑی ٹیموں میں شامل کیے گئے ہیں۔