مزید خبریں

سید فخر علی شاہ کی بیس بال ویسٹ ایشیائی سربراہی اجلاس میں شرکت

تائیوان/کوٹری (پرویز شیخ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر و بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے نائب صدر سید فخر علی شاہ نے ویسٹ ایشیا کے سمٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت بی ایف اے کے صدر اور تائیوان کے معزز خاندان سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی اور کاروباری شخصیت Jeffry Koo جیفری کوو سینئر کے بیٹے جیفری کوو جونیئر نے کی۔ ممالک کے اس سربراہی اجلاس میں پاکستان، بھارت، سعودی عرب، ایران، عراق، فلسطین اور سری لنکا کے مندوبین کو اکٹھا کیا گیا تھا، جس سے تعمیری بات چیت کا ماحول پیدا ہوا۔ سمٹ کا بنیادی مقصد ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانا، ان کی متعلقہ ترقیاتی ضروریات پر تبادلہ خیال کرنا، اور ابھرتی ہوئی اقوام میں بیس بال کی ترقی میں مدد کے لیے راستے تلاش کرنا تھا۔