مزید خبریں

بیس بال کی ترقی کیلیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی

کوٹری(رپورٹ: پرویز شیخ)بیس بال ایک امریکن کھیل ہے تاہم ایک طویل عرصے سے ورلڈ رینکنگ میں ٹیکنالوجی کی دنیا کا لاثانی نام جاپان ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔جاپان ایشیا میں پہلے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ بیس بال پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا کھیل ہے اور پاکستان میں بیس بال و سافٹ بال کے بانی مرحوم سید خاور شاہ کے انتقال کے بعد جب سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی صدارت جواں سال سید فخر علی شاہ نے سنبھالی پاکستان نے بیس بال کے فروغ اور پاکستان کی مقبولیت میں نمایاں مثبت تبدیلیاں نظر آئی ہیں۔ جاپان کی طویل عرصے سے بیس بال اور مختلف ٹیکنالوجیز میں برتری کو ملحوظ خاطر اور پاکستان اور ایشیا کے دیگر ممالک کے کھیل کو بہتر بنانے کی غرض سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ امریکہ سے جاپان پہنچ گئے۔وہاں انہوں نے اسپورٹس اور انفارمیشن ٹیکنا لوجی کو یکجا کرکے کھلاڑیوں کی بایومیکینکس صد فیصد درست کرنے کا زریعہ بننے والی Next Base کمپنی کی لیب کا دورہ کیا اور وہاں انکے ماہرین کی جانب سے کرائے جارہے پریکٹکل ڈسپلیز کا معائنہ کیا۔