مزید خبریں

غیر قانونی عمارت مسمار نہ کرنے کاکیس ‘ایس بی سی اے افسر کاشناختی کار ڈ بحالی کاحکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںلیاری میں غیر قانونی عمارت کو مسمار نہ کرنے کا معاملہ ،عدالت نے نادرا کو ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز شیخ سمیت 5 افسران کے شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی ہدایت کردی۔غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کی جانب سے شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی درخواست کی سماعت ۔ سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی دوران سماعت عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل سے استفسار کیاکہ یہ عمارت کہاں پر ہے؟ اور گھر کیوں توڑے جارہے ہیں ؟ وکیل کاکہناتھا کہ لیاری میں تین منزلہ عمارت ہے، عدالتی حکم پر سب کام کیا جارہا ہے، جسٹس صلاح الدین پہنور کاکہناتھا کہ عدالتیں بھی اب بس اسی کام کے لیے رہ گئی ہیں؟ کسی امیر کا گھر ہوتا تو کیا اس طرح توڑا جاتا؟ درخواست گزار ایس بی سی اے افسران کہاں جانا چاہتے ہیں؟ وکیل کاکہناتھا کہ درخواست گزار ایس بی سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں اور حج پر جانا چاہتے ہیں، عدالت نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کام کرنے کے بعد اب حج پر جارہے ہیں، یہ افسران تو حج کرنے کے مستحق نہیں ہیں ،کیا یہ سارے کام کرنے کے بعد اب یہ گناہ معاف کرانے جارہے ہیں ؟ عدالت نے ایس بی سی اے افسران کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے نادرا کو ڈپٹی دائریکٹر امتیاز شیخ سمیت 5 افسران کے شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس بی سی اے افسران کے قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔