مزید خبریں

سانحہ 9مئی عدالت کی جانبداری کے باعث پیش آیا، شرجیل میمن

 

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں ایک طاقت بن کر اُبھرے گی عمران نیازی نے ملک کو سیاسی معاشی اور اخلاقی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈوجام کے وفد سے عید ملتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا اگر عدلیہ انصاف پر مبنی فیصلے کرتی اور عمران نیازی کی سہولت کاری کے بجائے انصاف کے مطابق فیصلے کرتی تو 9مئی کا سانحہ کبھی بھی پیش نہ آتا ۔ انہوں نے عمران نیاز کو اپنا لاڈلہ بنا کر ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کی حکومت کی رات دن کی محنت سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا عوام کو تھوڑی مشکلات کے بعد ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو سیاسی اخلاقی اور معاشی طور پر جو نقصان پہنچایا ہے اس سے موجود ہ حکومت نکلنے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا انتخابات وقت پر ہونگے اور پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں پوری طاقت کیساتھ اُبھرے گی ۔