مزید خبریں

اسپیشل اولمپک،سائیکلنگ ایونٹ میں عابد نے سونے کا تمغہ جیت لیا

برلن (رپورٹ : مطیع اللہ ) پاکستان کے سفیر عابدنے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلومیٹر ٹائم ٹرائل ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا سفیر عابد نے 10 کلومیٹر کافاصلہ 23 منٹ اور 02.02 سیکنڈ میں مکمل کیا اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان اب تک 10 گولڈ میڈلز جیت چکا ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے سفیر عابدکاکہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ گیمز میں حصہ لیا ہے جس کیلئے پچھلے دوسال سے تیاری کررہا تھا میرے کوچز ماہم طارق اور عادل لاکھو نے میری ٹریننگ پر بھرپورتوجہ دی خواہش ہے کہ آنے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے مزید میڈلز جیت سکوں 500 میٹر ٹائم ٹرائل ریس میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے فاصلہ 1 منٹ اور14.15 سیکنڈ میں طے کرکے سلور میڈل جبکہ آمینہ ارشد نے 1 منٹ اور16.82 سیکنڈ کے ساتھ برونز میڈل اپنے نام کیا ۔فٹسال ایونٹ کے فائنل میں عمان نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا پاکستان ایونٹ میں سلورمیڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا۔ ٹینس ایونٹ کے ویمنز ڈبل،مینز سنگل اور یونیفائڈ مینز ڈبلز میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن رہی ۔