مزید خبریں

سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری معظم خان کلیئر کی شیخ مظہر سے ملاقات

لاہور(پرویز شیخ) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شیخ مظہر سے عید الفطر کے موقع پر لاہور میں خصوصی ملاقات کی تاکہ سائیکلنگ اور بیس بال کی ترقی کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔ قومی بیس بال5 کے کیمپ کے لیے شیخ مظہر کی درخواست پر کیمپ کے لیئے لاہور کے وسط میں اپنا گراؤنڈ فراہم کرنے پر شیخ مظہر نے معظم خان کلیئر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدر سید فخر علی شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنکی ہدایت پر عید کی مبارکباد دی گئی۔ انہوں نے اس امر پر بھی تفصیلی گفتگو کی کہ سید فخر علی شاہ نے پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین معظم خان کے ساتھ مل کر پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لیے مشاورت کی اور کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بیس بال اور سائیکلنگ دونوں کو مقبول بنانے کا منصوبہ بنایا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں فخر ہے کہ آئندہ بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے کیمپ کے لیے ہمارے گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا۔بعد ازاں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے اہلیان پاکستان و بیس بال حلقوں سمیت عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ۔فیڈریشن کے میڈیا منیجر و سیکریٹری سندھ بیس بال ایسوسی ایشن سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ہمیں اس خوشی کے موقع پر اپنے کمزور ساتھیوں اور عزیز و اقرباء اور دیگر مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیئے تاکہ عید کا لطف دوبالا ہو۔