مزید خبریں

پھٹکری کے فائدے

جھریوں سے پریشان افراد کو گیلی پھٹکری چہرے پر ملنی چاہیے اور خشک ہونے پر سادے پانی سے دھو لیں۔ رفتہ رفتہ جھریاں کم اور جلد ٹائٹ ہوجائے گی۔ پھوڑے پھنسی کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔
3 سے 4 کپ پانی میں ایک چٹکی پسی ہوئی پھٹکری شامل کر کے اس پانی سے اگر کلیاں کی جائیں تو منہ کا السر ختم ہو جاتا ہے اور دانے چھالے، زخم بھی سوکھ جاتا ہے۔
اگر بچوں کو چوٹ لگ جائے اور خون نکلنے لگے تو زخم کو جراثیم سے پاک کرنے اور خون کو روکنے کے لئے بتایا گیا پھٹکری کا پانی چوٹ پر بہا دیں اور اس پانی میں روئی بھگو کر زخم صاف کریں۔
گرمی یا شدید سردی کی وجہ سے اگر ناک سےخون آنے لگے تو ایک روئی کو بتائے گئے پھٹکری کے پانی میں بھگو کر اسے ناک کے دونوں سوراخ پر لگائیں اس سے خون آنا بند ہو جائے گا۔
جلد کے کھلے مسام کو بند کرنے کے لئے اور جھائیاں جھریاں دور کرنے کے لئے اس پانی میں روئی ڈبو کر اسے چہرے پر لگائیں اور سوکھنے دیں تو مسام بند ہو جائیں گے۔
اگر زیادہ پسینہ آتا ہے اور پریشانی کا سبب بنتا ہے تو آپ تو اس پانی کو بغلوں میں لگائیں اور اس پانی کو پورے جسم پر کسی کپڑے کی مدد سے لگائیں تو پسینہ کم آئے گا۔