مزید خبریں

روزے کے ساتھ ورزش

رمضان کا اصل مقصد عبادت، روحانیت اور خود کو بہتر کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس مہینے کے دوران بہتر حال میں رہنا بھی اہم ہے۔ ہم کیا کھا رہے ہیں اور کیسے ورزش کر رہے ہیں یہ سب اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس کا ہم پر موجود ذہنی تناؤ، کام اور زندگی میں توازن اور خاندان پر بھی اثر پڑے گا۔‘
سحری میں آپ کے کھانے میں کامپلیکس کاربوہائیڈریٹ ہونے چاہییں جن میں پروٹین بھی ہو اور صحت مند فیٹس بھی اور پھر اگر آپ کچھ سبزیاں کھا سکیں یا پھل تو یہ اور بھی مفید ہو گا۔‘
جو کا دلیہ ایک ایسی غذا ہے جس میں وہ تمام اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے اور یہ کھانے کے اعتبار سے بھی بہت زیادہ بھاری نہیں ہوتے۔ دلیے کے ساتھ دہی، تخم ملنگا، پھل اور دودھ بھی غذا کے اعتبار سے اہم ہیں۔‘
اکثر افراد افطاری سے ایک یا دو گھنٹے پہلے ورزش کرتے ہیں تاکہ جب وہ ورزش ختم کریں تو وہ کچھ کھا پی سکیں۔
پہلی مرتبہ ورزش کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن ہمارے جسم بہت جلدی خود کو اس مناسبت سے ڈھال لیتے ہیں۔
’اس کے علاوہ آپ افطاری کے بعد بھی ورزش کر سکتے ہیں لیکن کیونکہ اس دوران عشا کی نماز بھی آتی ہے اس لیے وقت نکالنا مشکل ہو سکتا ہے۔اہم ہے کہ آپ دن میں کسی وقت ورزش کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں اور یہ کہ کیا آپ اپنے آپ کو اس کا عادی بناتے ہیں یا نہیں۔