مزید خبریں

حزب اللہ جکھرو کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں‘ اسداللہ بھٹو ، حسین محنتی ودیگر کی تعزیت

سکھر( نامہ نگار) جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھرو اور امیر ضلع لاڑکانہ قاری ابو زبیر جکھرو کی ہمشیرہ علالت کے بعد انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں دڑی جاکھری تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکارپور میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات جماعت اسلامی کے ذمے داران اور کارکنان سمیت قریبی رشتے دار شریک تھے۔دریں اثنامرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو ،صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امرا پروفیسر نظام الدین میمن ، ممتازحسین سہتو ، حافظ نصراللہ عزیز چنا ، اظہار الحق، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ودیگر ذمے داران نے جکھرو برادارن سے ہمشیرہ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔