مزید خبریں

قوم تینوں بڑی جماعتوں کی حکومتوں کے تلخ تجربات سے گزر چکی ہے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ قوم تینوں بڑی جماعتوں کی حکومتوں کے تلخ تجربات سے گزر چکی ہے۔ ان کے ہوتے ہوئے ترقی، امن اور خوشحالی ممکن نہیں۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ ظالموں کا ساتھ دینا ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو استعمار کے غلاموں سے نجات دلا کر حقیقی آزادی کی بنیاد رکھی جائے ۔محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل، ترقی ،امن اور خوشحالی کے لئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے، جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی ،کرپشن اور اقرباء پروری کا کوئی داغ نہیں،جماعت اسلامی جیسی جمہوری ، اہل اور دیانتدار جماعت ہی دنیا میںملک کا امیج بہتر کر سکتی ہے،جماعت اسلامی نے اپنے کردار اور عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہی اس ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے ۔ ملک میں قیادت کا ایک خلا پیدا ہوچکا ہے جسے صرف جماعت اسلامی پر کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے بعد پی ٹی آئی کو بھی آزمالیا ہے، عوام اب کسی کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے، قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام سے راتوں کی نیند چھین لی ہے، حکومت نے بیڈ گورننس کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ،عوام نے موجودہ اور سابق حکمرانوںسے جو توقعات اور امیدیں وابستہ کی تھیں وہ مایوسی میں بدل گئی ہیں۔ جتنی جلدی موجودہ حکومت ناکام ہوئی ہے ملکی تاریخ میں کوئی دوسری حکومت ناکام نہیں ہوئی ۔موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا اور سودی معیشت کی شکل میں اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔