مزید خبریں

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی پر حملہ قابل مذمت ہے،منیب الرحمن

 

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم رائے منیب الرحمن کلیارنے کہا ہے کہمقدس ماہ رمضان المبارک میں اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ میں عبادت گزار فلسطینیوں پر بدترین تشدد اور گرفتاریاں افسوسناک، شرمناک، قابلِ مذمت ہیں،اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں اسرائیلی ظلم و بربریت کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبلہ اول مسجد اقصی میں رات کے آخری پہر عبادت میں مصروف نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے دھاوا بول کر بدترین تشدد اور سینکڑوں عبادت گزار فلسطینیوں کی گرفتاری کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات انتہائی افسوناک اور شرمناک ہیں جس سے عالم اسلام کے دل دُکھی ہیں، اسرائیل کی قابض افواج نہتے فلسطینیوں پرظلم و بربریت کرنے میں انسانیت کی تمام حدیں پار کر کے حیوانوں سے بھی بد تر طرزِ عمل اختیار کیے ہوئے ہیں، آئے روز نہتے فلسطینیوں کو قتل کیا جاتا ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی طاقتیں اسرائیلی ظلم و زیادتیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ، اوآئی سی سمیت تمام عالمی طاقتیں اسرائیلی ظلم و زیادتیوں کا نوٹس لے کر اسے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔