مزید خبریں

ـ5 ویں سندھ کالج گیمز ختم،مکمل نتائج کا اعلان

حیدرآباد(پرویز احمد شیخ)محمکہ تعلیمات کالجز سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ 5 ویں سندھ کالج گیمز 2023 پبلک اسکول حیدرآباد میں اختتام کو پہنچ گئے۔ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن حیدرآباد ریجن کی میزبانی میں منعقدہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری کالج ایجوکیشن حکومت سندھ احمد بخش ناریجو نے فاتحین میں ٹرافیز، میڈلز و دیگر انعامات تقسیم کیئے۔تقریب میں نئے تقرری پانے والے ڈی جی کالجز سندھ پروفیسر شاداب حسین، پروفیسر حق نواز عباسی اور دیگر پرنسپلز و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن موجود تھے۔ گیمز کو ڈی جی کالجز نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کالجز، ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ کو کریکیولر ڈاکٹر قاسم راجپر، ڈپٹی ڈائریکٹر، پروفیسر راشد احمد کھوسو و دیگر ممبران و کمیٹیز نے آرگنائز کیا۔ ایتھلیٹکس بوائز اینڈ گرلز فائنلز کے نتائج کا اعلان پہلے کردیا گیا ہے۔میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق دیگر بوائز ٹیم ایونٹس میں حیدرآباد کا پلڑا بھاری رہا کیونکہ انکی ٹیموں نے کرکٹ، باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے فائنلز میں بالترتیب شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کے خلاف فتح حاصل کیں، کراچی نے والی بال اور فٹبال کے فائنلز میں سکھر اور شہید بینظیرآباد کو شکست دیں جبکہ لاڑکانہ کو فائنل میں ہرا کر شہید بینظیرآباد ٹگ آف وار چیمپیئن بنا اور لاڑکانہ بیڈمنٹن میں شہید بینظیرآباد کو ہرا کر چیمپیئن رہا۔گرلز ٹیم ایونٹس میں کراچی اور حیدرآباد 4-4 گیمز میں چیمپیئن رہے۔