مزید خبریں

ملک میں صرف 1ماہ کی زرعی ادویات و کھادکا اسٹاک رہ گیا

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری رؤف الرحمنٰ، سینئر وائس چیئرمین شاہد سلیم قریشی، سابق چیئرمین سعد اکبر خان اور کوآرڈینیٹر قیصر اولکھ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں صرف1 ماہ کی زرعی ادویات اور کھاد کا اسٹاک رہ گیا ہے، اگر بروقت زرعی ادویات کی ایل سیز نہ کھولیں اور پورٹس پر موجود خام مال ریلیز نہ کیا تو ملک میں اجناس کی قلت ہوجائے گی اور ملک کو فوڈسیکورٹی کے بڑے مسئلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔لہٰذا ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے زراعت کے شعبے کو مضبوط بنانا ہو گا۔وزیراعظم پاکستان اور وزیر خزانہ سے درخواست ہے کہ زرعی شعبہ کی ان پٹس کی ایل سیز کھولی جائیں اور پورٹس پر موجود خام مال کو فوری ریلیز کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ سبسڈی کے بجائے کسانوںکو بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے۔کسان بلاسود قرضے سے سولر ٹیوب ویل لگائیں جس سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔کسان خوشحال نہیں ہوگا توملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔