مزید خبریں

سندھ کی سیاسی و سماجی جماعتوںکی جانب سے آج امن مارچ کیا جائیگا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کی سیاسی و سماجی جماعتوںکی جانب سے آج امن مارچ کیا جائے گا، مارچ کی دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار، نیشنل پارٹی سندھ کے صدر تاج مری، عوامی تحریک کے مرکزی رہنما کاشف ملاح، ایڈووکیٹ راحیل بھٹو، ایڈووکیٹ ابرار ابڑو اور ایڈووکیٹ ایاز خاصخیلی نے سندھ ہائے کورٹ بار ایسوسی ایشن کے خزانچی ممتاز سچل اعوان، حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء الدین شیخ اور دیگر وکلا رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے انہیں امن مارچ کی دعوت دی۔حیدرآباد ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کے وکلاء رہنماؤں نے مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار، نیشنل پارٹی سندھ کے صدر تاج مری اور دیگر رہنماؤں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اغوا انڈسٹری کو فروغ دیا گیا ہے، ڈکیت راج کو پرواں چڑھاکر لاقانونیت کا راج قائم کیا گیا ہے، عوام سے جان و مال کے تحفظ کا آئینی حق چھین لیا گیا ہے، حکمرانوں کی مدد سے ڈاکوؤں کو اسلحہ دیا جا رہا ہے، اسمگلروں کو حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔