مزید خبریں

ای او بی آئی ریفرنڈم میں ایمپلائز فیڈریشن کی شاندار کامیابی

قومی صنعتی تعلقات کمیشن اسلام آباد نے 10 جنوری کو ای او بی آئی میں اپنی نگرانی میں ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے تحت ہیڈ آفس کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، ساہیوال، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، ایبٹ آباد، پشاور اور گلگت کے ریجنل آفسوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ اسٹاف ملازمین کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 403 تھی جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی کل تعداد 361 رہی۔ جن میں ای او بی آئی ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابی نشان پھول نے ریکارڈ 312 ووٹ حاصل کئے جبکہ مدمقابل یونین صرف 49 ووٹ حاصل کر سکی۔ ریفرنڈم میں شاندار کامیابی کے بعد فیڈریشن کے سیکرٹری سید مبشر رضی جعفری نے ہیڈ آفس میں اسٹاف ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے آج ہمیں ریفرنڈم میں اس لیے سرخرو کیا ہے کہ ہم حق پر تھے اور اسٹاف ملازمین نے ہم پر گہرے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ میں ہماری جدوجہد ہمیشہ بدعنوان اور ای او بی آئی دشمن عناصر کے خلاف رہی ہے۔ جس کی پاداش میں مجھے متعدد بار نہ صرف ملازمت سے برطرف کیا گیا بلکہ مجھے تھانہ کچہری کی سخت سزاؤں سے بھی گزرنا پڑا اور میرے وفادار ساتھیوں کو دور افتادہ مقامات پر تبادلوں کی سزائیں دی گئیں۔ لیکن اس کے باوجود ہم کبھی باطل کے سامنے نہیں جھکے اور پھر قانونی چارہ جوئی کے ذریعہ عدالتوں نے ہمیں بے گناہ قرار دیتے ہوئے باعزت طور پر ملازمت پر بحال کیا۔ سید مبشر رضی جعفری نے اس ریفرنڈم کے دوران ایک بار پھر فیڈریشن پر اپنے گہرے اعتماد کا اظہار کرنے پر ملک بھر
کے اسٹاف ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد اولین ملک کے لاکھوں محنت کشوں کی پنشن کے قومی ادارہ ای او بی آئی کی بقاء و سلامتی اور اس کے اسٹاف ملازمین کے حقوق کا ہر ممکن تحفظ ہے جس کے لیے ہماری جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی۔ نہ ہم ماضی میں پیچھے ہٹے ہیں اور نہ اب ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ای او بی آئی کے اسٹاف ملازمین نے اس ریفرنڈم کے ذریعہ ادارہ کے بدنام زمانہ ، کرپٹ افسران کے پروردہ طاقتور سازشی عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔واضح رہے کہ ای او بی آئی ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کا قیام 1978 ء میں عمل میں آیا تھا۔ اس وقت فیڈریشن کے صدر راجہ افتخار احمد خان، اسلام
آباد ، نائب صدر احمد انجم، ہیڈ آفس کراچی، سیکرٹری جنرل، سید مبشر رضی جعفری، ہیڈ آفس کراچی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل، عطاء محمد خان ، لاہور ، جوائنٹ سیکرٹری، اسماعیل خان، پشاور ، فنانس سیکرٹری، سید جاوید اقبال شاہ ، شیخوپورہ، پبلسٹی سیکرٹری سلیم جان بلوچ، حب (بلوچستان)، آرگنائزنگ سیکرٹری، سہیل انوار خان، ہیڈ آفس کراچی جبکہ مجلس عاملہ کے ارکان میں محمد عبید الحق، حیدر آباد اور تنویر احمد، فیصل آباد شامل ہیں۔