مزید خبریں

ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا دوسرا سالانہ اجلاسEOBIـ

ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے 600 سے زائد افسران اور اسٹاف ملازمین ریٹائر ہوچکے ہیں‘ جو ادارہ کی کل افرادی قوت کا نصف بنتی ہے
بابائے ای او بی آئی 82 سالہ محمد بشیر کی قیادت میں ایسوسی ایشن ای او بی آئی ایمپلائیز پنشن اینڈ گریجویٹی ریگولیشن مجریہ 1980ء کے تحت نہایت فعال انداز میں کام کر رہی ہے ۔ ہر ہفتہ کے دن باقاعدگی سے ایسوسی ایشن کے دفتر کراچی میں اجلاس منعقد ہوتا ہے۔ جس میں ریٹائرڈ ملازمین، بے سہارا بیواؤں اور یتامیٰ کے لیے ان کی پنشن، علاج و معالجہ اور دیگر فوائد کی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اکثر ایسوسی ایشن کے خطوط کے جواب دینا تک گوارہ نہیں کیا جاتا اور کراچی میں قائم مرکزی دفتر کو خالی کرانے کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جو ماضی میں ایک سابق چیئرمین بریگیڈیئر (ر) اختر ضامن نے ایسوسی ایشن کو بلا معاوضہ فراہم کیا تھا۔ ایسوسی ایشن کا دوسرا سالانہ اجلاس عام 21 نومبر 2022ء کو لاہور کے ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت منصور انعام میاں،صدر/ سابق ڈائریکٹر لاء ڈپارٹمنٹ نے کی اور مہمان خصوصی بابائے EOBI محمد بشیر، سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ہیڈ آفس کراچی تھے۔ اجلاس کا آغاز قاری غلام یاسین، ریجنل آفس لاہور ساؤتھ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس موقع پرایسوسی ایشن کے وفات پاجانے والے ارکان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اجلاس عام میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے ریٹائرڈ افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کے بانی و سرپرست اعلیٰ محمد بشیر نے ایجنڈے کے مطابق اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا۔ جن میں ایسوسی ایشن کی پچھلے سالانہ اجلاس عام کی روداد کی منظوری، ایسوسی ایشن کی یکم جولائی 2019ء تا 30 جون 2022ء برس کی کارکردگی پر غور اور منظوری، مالی سال 2019 تا 2022ء کے آڈٹ شدہ حسابات پر غور اور منظوری، مالی سال 2023-2022ء کے لیے ابراہیم اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی تقرری پر غور اور منظوری، ایسوسی ایشن کے جملہ عہدیداران کی آئندہ دو برس (2025-2023) کی مدت کے لیے انتخابات کے لیے تین رکنی انتخابی کمیٹی کی تقرری اور مالی سال 2021-2022 کے لیے بجٹ منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔ جس کی شرکاء نے متفقہ طور پر منظوری دی۔ سالانہ اجلاس عام میں ایسوسی ایشن کے آئندہ مدت کے لیے انتخابات کے لیے محمد بشیر کی سرکردگی میں سید حیدر عباس عابدی، سابق ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس ہیڈ آفس کراچی اور آغا عبداللہ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کراچی پر مشتمل انتخابی کمیٹی کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس عام میں بانی و سرپرست اعلیٰ محمد بشیر، سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ہیڈ آفس کراچی، منصور انعام میاں صدر/ سابق ڈائریکٹر لاہور، ارشد اقبال، جوائنٹ سیکرٹری/ سابق ڈائریکٹر لاہور، اور ایسوسی ایشن کے ارکان عبدالمجید، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈ اکاؤنٹس ہیڈ آفس کراچی، محمد جاوید نوشاہی، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی II لاہور، کلیم پرویز بھٹہ، سابق ڈائریکٹر جنرل آپریشنز (نارتھ) لاہور، محمد عظیم حیدر،سابق ریجنل ہیڈ گجرات، محمد سلیم ،سابق ڈائریکٹر بی اینڈ سی II لاہور ، چوہدری عبداللطیف، سابق ڈائریکٹر ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی II لاہور، نذیر احمد ، سابق ریجنل ہیڈ لاہور نارتھ، افتخار علی نعیم، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل آفس لاہور ساؤتھ ، محمد مشتاق احمد، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز/ ریجنل ہیڈ لاہور ، میاں عبدالرشید ، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل آفس چکوال، میاں تجمل حسین، سابق ایگزیکٹیو افسر ریجنل آفس فیصل آباد ، محمد اشرف جندراں ، سابق ریجنل ہیڈ شاہدرہ، ارشد بیگ، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل آفس مانگا منڈی، ایم حفیظ اللہ، سابق ریجنل ہیڈ ملتان ، سید راحت حسین شاہ ، سابق ڈائریکٹر/ ریجنل ہیڈ لاہور ساؤتھ، محمود الحسن، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل آفس گوجرانوالہ، عارف محمود ، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل آفس شاہدرہ، اے ڈی مسعود، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل آفس ساہیوال، برکت اللہ، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل آفس ساہیوال، رانا احسان اللہ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر/ ریجنل ہیڈ ریجنل آفس مانگا منڈی، محمد صابر ملک، سابق ڈائریکٹر ریجنل آفس سرگودھا، خالد محمود، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی II لاہور ، محمد مشرف خان، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل آفس گوجرانوالہ ، نذر حسین لکھویرا، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیلڈ آفس اوکاڑہ، انصار حسین شاہ، سابق ڈائریکٹر ریجنل آفس سرگودھا، اسرار ایوبی، سابق افسر تعلقات عامہ، ہیڈ آفس کراچی، سید محمد حیدر کاظمی، سابق
سپرنٹنڈنٹ ری کنسیلیئشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی اور محمد ابراہیم فاروقی، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن محمد بشیر کی قیادت میں 2016ء سے اب تک ادارہ کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کے لیے 12 ارب روپے کے خود مختار پنشن فنڈ ٹرسٹ کے قیام، میڈیکل کارڈ کے اجراء، اضافہ شدہ پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے، 72 برس کی عمر کو پہنچنے والے 135 ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن Restoration، مختلف دائمی امراض میں مبتلا 15 ریٹائرڈ افسران اور اسٹاف ملازمین کے لیے خصوصی علاج ومعالجہ کی سہولت کی فراہمی، 35 سینئر اعلیٰ افسران کے لیے اردلی الاؤنس کی منظوری ، مختلف شہروں میں مقیم ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل بلوں کی Reimbursement کو سہل بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکی ہے۔ 72 برس کی عمر کو پہنچنے والے ملازمین کے لیے پنشن Restoration کے لیے ایک سابق اعلیٰ افسر خالد اکرام اللہ، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اسلام آباد کی پنشن Restoration کا قصہ قابل ذکر ہے۔ جن کی قانون کے مطابق پنشن Restoration کی درخواست کو انتظامیہ نے بلاجواز طور پر مسترد کر دیا تھا۔ لیکن محمد بشیر صاحب کی تین برسوں کی انتھک محنت اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے فیصلوں کے ذریعہ انتظامیہ کو قائل کرنے کے بعد خالد اکرام اللہ خان کی پنشن کی Restoration ممکن ہو سکی اور ریٹائرڈ افسران اور اسٹاف ملازمین کو پنشن Restoration کی مد میں 22 لاکھ روپے تک کے بقایاجات حاصل ہوئے۔ اجلاس عام میں نظامت کے فرائض اسرار ایوبی سابق افسر تعلقات عامہ نے انجام دیے۔