مزید خبریں

آرمی چیف کی ملک و قوم کیلیے خدمات قابل ستائش ہیں،انجمن تاجران ریشم بازار

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ریشم بازار حیدرآباد کے صدر محمّد آصف میمن کونچ والا و دیگر عہدیداران نے جنرل عاصم منیر کو 17واں آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آرمی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کو سنبھالا ہے اور نئی قیادت بھی اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو تمام سابقہ سپہ سالاروں پر اس لیے بھی فوقیت حاصل ہے کہ وہ ایک قرآن حافظ اور دین دار شخصیت ہیں اور اسلامی فلاحی ریاست کو اسلامی اصولوں پر رواں رکھنے کیلیے ان کا یہ انفرادی اعزاز بھی انہیں ممتاز کرتا ہے ۔آصف میمن کونچ والا نے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جوائنٹ چیف کو ان کی بہترین قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جنرل باجوہ کے دور میں پاکستان نے کئی محاذوں پر کامیابیاں سمیٹیں اور قوم کو دہشت گردی سے نجات دلائی جو قابل ستائش عمل ہے جبکہ زلزلے سیلاب اور برساتوں میں جس مدابرانہ صلاحیت کو بروئے کار لاکر عوام کی مدد کی وہ بھی صرف پاک فوج کا ہی طرہ امتیاز ہے۔