مزید خبریں

قمر باجوہ اور یو اے ای سفیر کا کوئٹہ میں اسپتال کا افتتاح

کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوا کے ساتھ کوئٹہ میں شیخ محمد بن زاید آل نہیان اسپتال برائے امراض قلب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر امارات معاونتی پروگرام برائے پاکستان کے ڈائریکٹر عبداللہ الغفلی بھی موجود تھے۔کوئٹہ میں شیخ محمد بن زاید آل نہیان انسٹی ٹیوٹ آف
کارڈیالوجی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، یہ صوبہ بلوچستان میں دل کی بیماریوں کے علاج کا پہلا خصوصی اور پاکستان میں جدید ترین ادارہ ہے، یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار طبی عملے کے ذریعے صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے شیخ محمد بن زاید آل نہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا منصوبہ کوئٹہ میں 121,406 مربع میٹر کے رقبے پر 27.30 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ باکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوا کے ہمراہ کوئٹہ میں شیخ محمد بن زاید آل نہیان ہسپتال برائے امراض قلب کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر امارات معاونتی پروگرام برائے پاکستان کے ڈائریکٹر عبداللہ الغفلی بھی موجود تھے۔
اسپتال افتتاح