مزید خبریں

قنبر علی خان : بین الصوبائی منشیات سپلائی کی کوشش ناکام

قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) قنبر شہداد کوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، پولیس نے بین الصوبائی منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، ایس ایس پی قنبر شہداد کوٹ محمد کلیم کے احکامات پر تھانہ قنبر سٹی پولیس نے منشیات سپلائر گینگ کے اہم کارندے میاں بیوی (6000) گرام چرس اور ایک موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیے، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قنبر سٹی سب انسپکٹر اوشاق علی شر بمع پولیس اسٹاف کی دورانِ گشت مخفی اطلاع پر قنبر ٹو شہداد کوٹ روڈ نزد نور واہ پل سے چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کر کے منشیات سپلائر گینگ کے 2 سرغنہ (6) کلو گرام چرس اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار منشیات سپلائرز کی شناخت داد کریم ولد جعفر حسین بروہی اور مسمات آمنہ زوجہ داد کریم بروہی سکنہ فیض آباد ضلع جعفرآباد بلوچستان کے طور پر ہوئی، منشیات فروش ملزمان میاں بیوی اور ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کرتے رہتے ہیں اور بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے اہم کارندے ہیں، منشیات سپلائرز کے خلاف تھانہ قنبر سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی قنبر شہداد کوٹ محمد کلیم ملک کی جانب سے زبردست کارروائی پر ایس ایچ او قنبر سٹی اور اس کی ٹیم کے لیے شاباشی کے پیغام کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔