مزید خبریں

پاکستان میں بیس بال ایشیاکپ،بھارتی ٹیم نے شرکت کی تصدیق کردی

کوٹری/لاہور(پرویز شیخ)ہندوستانی بیس بال ٹیم نے دسمبر 2022 میں اسلام آباد میں ہونے والے 15ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کے مطابق بیس بال فیڈریشن آف ایشیا (BFA) نے 15ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی ہے۔ یہ میگا ایونٹ 20 سے 24 دسمبر تک اسلام آباد میں ہوگا۔ایونٹ میں انڈین بیس بال فیڈریشن شرکت کی تصدیق کی ہے۔ بنگلہ دیش، سری لنکا اور فلسطین کی ٹیمیں پہلے ہی اپنی شرکت کی تصدیق کر چکی ہیں۔ نیپال اور ایران کو بھی مدعو کیا گیا اور امید ہے کہ وہ ایک دو ہفتے میں تصدیق کر دیں گے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر و بی ایف اے کے نائب صدر سید فخر علی شاہ نے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انکا کہنا ہے کہ اگلی سیف گیمز بھی پاکستان میں ہونا ہیں اور اس سے قبل ویسٹ ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد بہت ضروری ہے۔چونکہ پاکستان کے علاوہ بھارت، نیپال اور سری لنکا بھی سیف کے ارکان ہیں اور اس ایونٹ سے پاکستان کی ٹیم کو ایشین گیمز کے لیے تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔سید فخر شاہ کے مطابق پاکستان کی بیس بال ٹیم نے اکتوبر کے پہلے ہفتے پاناما میں ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر میں شرکت کی ہے، ویزہ جاری ہونے میں تاخیر اور باقی ٹیم کے عین میچ کے دن پہنچنے کے باوجود پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں نے اپنے اچھے کھیل سے کوچز اور غیر ملکیوں کو بھی متاثر کیا۔