مزید خبریں

فتنہ مارچ کیلیے پنجاب ‘کے پی کے کے وسائل کو استعما ل کیاجارہاہے‘امتیا زشیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کے فتنہ مارچ کے لیے پنجاب اور کے پی،کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے سیلاب زدگان کے لیے جمع کیے گئے 13 ارب روپے بھی جلسے جلوسوں میں جھونک دیے گئے الیکشن کمیشن سیلاب زدگان کے نام پر جمع کیے گے فنڈ اور اس کے خرچے کا حساب پی ٹی آئی سے طلب کرے امتیاز شیخ نے عمران خان کے لانگ مارچ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے عوام کو سو روپے میں بھی آٹا میسر نہیں ہے جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لوگ سردی اور وبائی امراض کا شکار ہیں پنجاب حکومت کی کارگردگی عمران خان کے پچاس جلسے اور لانگ مارچ تک محدود ہے امتیاز شیخ نے کہا کہ لاہور کے عوام عمران کا خطاب سن کر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ماں بہن بیٹیوں کو فتنہ مارچ میں بلانے والے کی اپنی بیوی بہنیں اور بچے کہا ں ہیں۔ان خان معیشت اور ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے عمرانی فتنے کا دوسرا نام جھوٹ،منافقت،انتشار اور قومی ناسور ہے عمران خان اقتدار کی حوس میں لاشوں کے اوپر سے بھی گذرنے سے گریز نہیں کرے گا امتیاز شیخ نے کہا کہ عمران خان ملک کا کرپٹ ترین شخص ثابت ہوچکا ہے جو اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے عوام کو استعمال کررہا ہے ۔