مزید خبریں

ماہ نور علی نے ملائشین جونیئر اوپن گرلز اسکواش چمپئن شپ جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی ماہ نور علی نے ملائشیا میں کھیلی گئی اٹھارہویں پینانگ ملائشین جونیئر اوپن اسکواش چمپئن شپ میں انڈر11گرلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ماہ نور علی نے ایونٹ میں دس نمبر سیڈ کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔انہوں نے فائنل میں ٹاپ سیڈ ملائشیا کی آوان تکاشری کو3-0سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ان کی جیت کا سیٹ اسکور ان کے حق میں 11-4،11-1 اور11-3رہا،اس سے قبل انہوں نے سیمی فائنل میں نمبر6سیڈ ملائشیا کی نور النگینہ کو 11-2،11-5اور11-7 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔