مزید خبریں

کپڑے دھوتے وقت مشین میں بیکنگ سوڈا کا استعمال

کپڑے دھونے سے قبل واشنگ مشین کی صاف صفائی کرنی چاہے۔ کیونکہ اگر مشین میں مٹی ہوگی تو وہ کپڑوں میں بھی چپکتی ہے جس سے کپڑوں پر نشانات رہ جاتے ہیں۔ ان سب سے بچنے کے لیے پہلے تو آپ واشنگ مشین کو صاف کرلیں یا پانی سے اچھی طرح نتھار لیں۔ مشین میں جب سرف ڈالنے لگتے ہیں تو اکثر لوگ پہلے سفید کپڑے ڈالتے ہیں تاکہ وہ صاف اور چمکدار دھل جائیں۔ اس کے ساتھ ہی تولیے بھی ڈال دیے جاتے ہیں کیونکہ تولیہ اگر اچھا نہ دھلے تو اس کو استعمال کرنے کا دل ہی نہیں چاہتا۔ کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین میں بیکنگ سوڈا ڈالنے سے یہ فائدےk ہوتے ہے۔
٭ کپڑے دھوتے وقت مشین میں بیکنگ سوڈا ڈالنے سے سرف کا استعمال بھی کم ہوتا ہے اور کپڑوں کے کالر پر لگے ضدی داغ بھی جلد نکل جاتے ہیں۔
٭ وہ کپڑے جن کو بلیچ میں دھونے سے منع کیا جاتا ہے لیکن داغ دھبے لگنے کی صورت میں بلیچ کا استعمال لازمی کرنا پڑتا ہے ان کو صاف کرنے کے لیے بیکنگ پاؤڈر اور سرف ایک اچھے ٹونر بلیچ کا کام کرتے ہیں۔
٭ بیکنگ سوڈا سوتی کپڑوں کے دھاگوں کو نرم و ملائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جتنے بھی کلینرز اور بلیچ پولیسٹر کو صاف کرنے میں استعمال ہوتے ہیں ان میں بیکنگ پاؤڈر استعمال ہوتا ہے۔