مزید خبریں

کم از کم اجرت کہاں نہیں ملتی

سندھ میں قائم تمام شوگر کین رولنگ ملوں میں محنت کشوں کو کم از کم اجرت نہیں دی جاتی۔ کراچی میں گلبائی میں قائم KPL فارما اور ہارون آباد میں قائم PPL فارما میں کم از کم اجرت کے قانون پر عمل نہیں ہوتا۔ سندھ میں اسکول ٹیچرز کو 25 ہزار تنخواہ نہیں دی جاتی۔ اس کے علاوہ نجی سیکورٹی گارڈز کو بھی کم از کم اجرت نہیں دی جاتی۔ محنت کشوں نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ محنت سندھ کے اعلیٰ حکام سے گزارش کی ہے وہ کم از کم اجرت کی ادائیگی کے لیے ٹاسک فورس بنائے۔