مزید خبریں

قوم آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کرے،پروفیسرمحبوب الزماں

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے پی پی 97کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوراعلی احمد گورایہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں حلقہ کے مختلف دیہات میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قوم کو آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالے گی۔ عوام نے موقع دیا تو ہر شعبہ زندگی میں قرآن و سنت کا نظام متعارف کرائیں گے۔اس موقع پر اسلامک لائرز موومنٹ کے صدرچودھری محمد احمد کھارا ایڈووکیٹ ،ملک عمران اعوان ایڈووکیٹ،ملک ہارون مصطفی ایڈووکیٹ، ناظم اسلامی جمیعت طلبا عمر بلال پنسوتااور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، مگر 75برسوں میں عوام کو سازش کے تحت اسلامی نظام سے محروم رکھا گیا۔ ا ب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو اسلام نظام دیا جائے پی ڈی ایم کی حکومت نے اشیائے خوردونوش اور بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے عوام سے قوت خرید کا حق بھی چھین لیا ہے۔ غربت اور بے روزگاری عوام کا مقدر بن گئی۔ انھوں نے کہا کہ قوم آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کرے، نئی قیادت جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے، اسے موقع دیا جائے۔ ہم چہرے نہیں نظام بدلیں گے جس میں ہر شخص خوشحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہسابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ غریبوں کے لیے دووقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔ لوگوں میں سکت نہیں رہی کہ اپنے بچوں کے سکول کی فیسیں اور یوٹیلیٹی بلزادا کر سکیں۔مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان نے عوام کا سب کچھ چھین لیا۔ ایک طرف غریبوں اور مجبوروں کے فاقے اور دوسری جانب حکمرانوں کے قہقہے ہیں۔ دولت کے ڈھیر پر بیٹھے ظالم حکمرانوں نے عوام سے بنیادی ضروریات زندگی تک چھین لیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوان بے روزگار، ساڑھے تین کروڑ بچے غربت کی وجہ سے سکولوں سے باہر، ملک کی 80فیصد آبادی صاف پانی تک کی سہولت سے محروم اور لوگوں کے پاس علاج کے لیے وسائل نہیں۔ وسائل پر قابض حکمران طبقے کی غیرسنجیدگی، نااہلی اور کرپشن مسائل کی اصل جڑ ہیں۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوانوں، گلی کوچوں میں قوم کی ترجمانی بھرپور طریقے سے کی جائے گی۔