مزید خبریں

ماتلی: ماچھی برادری کا محبوب ماچھی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

ماتلی(نمائندہ جسارت)ماچھی پاڑا وارڈ نمبر9 کی ماچھی برادری نے محبوب ماچھی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی نمائندگی کرتے ہوئے جمن ماچھی،قربان ماچھی اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شخص کی والدہ مسمات رحمت نے اپنے وارڈ کی ایک خاتون پر الزام لگایا کہ اس نے جھوٹے الزام میں محبوب کو گرفتار کرایا ہے، انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ گرفتار شخص پر خاتون کے کہنے پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔ماچھی برادری کے افراد نے ایس پی بدین سے اپیل کی کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اس معاملے کی اپنی نگرانی میں چھان بین کرائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الزام ثابت ہونے تک محبوب ماچھی آزاد کیا جائے۔