مزید خبریں

ندی نالوں کی مکمل صفائی کے انتظامات کو ممکن بنایاجائے‘حنید لاکھانی

کراچی (پ ر) ماہر تعلیم و سماجی رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ شہرقائد میں برساتی ندی نالوں کی صفائی کا کام شروع ہوا لیکن پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ہر سال کی طرح اس مون سون میں بھی ندی نالے صاف نہ ہو سکے جس کے باعث ابر رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن سکتا ہے گزشتہ سال کی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تلافی اب تک نہیں کی جا سکی ہے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں سے قبل ندی نالوں کے مکمل صفائی کے انتظامات کو ممکن بنائے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے اپنے ایک بیان میں کیا۔