مزید خبریں

بلدیہ ٹاؤن ہاکیکلب کا اجلاس نئے عہدے داروں کا انتخاب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن ہاکی کلب کا ہنگامی اجلاس گزشتہ دنوں کلب کے دفتر میں منعقد ہواجس کی صدرات کلب کے پیٹرن ان چیف محمد سلیم نے کی اجلاس میں کلب کے تمام آفیشلز اور کھلاڑی بھی موجود تھے،اجلاس میں بلدیہ ٹائون ہاکی کلب کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس کی روشنی میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق محمد سلیم کو پیٹرن ان چیف ،ولایت علی کو صدر،نانر خان تنولی کو نائب صدر،رضا نیاز کو سیکریٹری ،شاہد نزیر کو جوائنٹ سیکریٹری ،سید اظہر حسین شاہ کو خزانچی مقرر کیاگیا۔