مزید خبریں

بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے،شرجیل گوپلانی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین محمد شرجیل گوپلانی نے اعلان کیا ہے کہ شاتم رسول کو قتل کرنے والے کو آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی جانب سے دس لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تاجروں، پاکستانی عوام خاص طور پر مسلمانوں سے درخواست کی کہ غیرت مسلم کا تقاضا ہے کہ بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین محمد شرجیل گوپلانی اور دیگر عہدیداران نے اپنے بیان میں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما کی جانب سے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں دیے گئے گستاخانہ بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان متعصب ہندو شدت پسندوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دیں جن کے ان بیانات سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مسلمان اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔ ہم اپنے نبی کی حرمت کی خاطر جان بھی قربان کر سکتے ہیں اور شاتم رسول کی جان بھی لے سکتے ہیں اور عالم اقوام اور بالخصوص عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان بیانات کا نوٹس لے۔