مزید خبریں

ضلع باجوڑ نے پہلی بار المدارس اسپورٹس چیمپئین شپ جیت لی

پشاور(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتما م پشاورمیںمنعقدہ تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے انٹر مدارس گیمز کی جنرل ٹرافی باجوڑکی جیت پراختتا م کو پہنچ گئی ۔باجوڑ کے دینی مدارس کے بچوں نے توقعات سے بڑھ کرکارکردگی دکھاتے ہوئے کرکٹ،بیدمنٹن میں پہلی، رسہ کشی، والی بال اوراتھلیٹکس کے شارٹ پٹ مقابلے میںدوسری پوزیشن حاصل کرکے جنرل ٹرافی جیتی شمالی وزیرستا ن نے دوسری خیبرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج کے مطابق تلاوت مقابلے میںشمالی وزیرستان نے پہلی اورکرم نے دوسری،رسی کشی میں مہمند ایجنسی نے پہلی اورباجوڑنے دوسری فٹ بال میں شمالی وزیرستان نے پہل اورکرم نے دوسری، بیڈمنٹن مین باجوڑ نے پہلی ،خیبر نے دوسری ،والی بال جنوبی وزیرستان نے جیتاجبکہ باجوڑ دوئم رہی کرکٹ میں باجوڑفاتح اورخیبردوئم جبکہ شارت پٹ کامقابلہ سب ڈویژن لکی نے جیتاارباجوڑ اسی ایونٹ میں دوئم رہی۔ مقابلوں کے اختتام پ پرکورکمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کے وعدے وہدایات پر کھلاڑیوں کے اعزاز میںپرتکلف عشایئے اور انعامات کی پروقارتقریب منعقد کی گئی اس موقع پر بریگیڈئر عاطف مشتاق مہماں خصوصی تھے جنہوں نے کورکمانڈ رپشاورکی جانب سے فاتح کھلاڑیوں کو لیپ ٹاپ جبکہ رنز اپ کوٹیبلٹس کاانعام دیاگیا اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس ضم اضلاع پیر سید عبداﷲ شاہ، اسٹنٹ ڈائریکٹراعوان حسین ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی ، راحید گل ملاگوری ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نوراﷲ وزیر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سعید اختر سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔