مزید خبریں

حیدرآباد: حیسکو چیف کا مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر نور احمد سومرونے آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی کی مختلف سب ڈویژن میں ڈپٹی ڈائریکٹرایس اینڈ آئی رانا محمد شفیق اور تکنیکی عملے کے ہمراہ پھلیلی ، پریٹ آباد اور الیاس آباد کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران ناقص کارکردگی اور فرائض پر غفلت برتنے پرمیٹر ریڈر علی نوازجو آپریشن سب ڈویژن پھلیلی میں میٹر سپروائزرکے فرائض سرانجام دے رہا تھااس کو فوری طور پر معطل کر کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے دفتر میں رپورٹ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا اور بجلی چوروں اور ناہندگان کیخلاف جاری کارروائیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لائن اسٹاف کو اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کے یلے موجود عملے کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں بھی کنڈا اورغیر قانونی بجلی کا کنکشن نظر آیا تو اس افسر یاملازم کیخلاف مروجہ قانون کے تحت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔