مزید خبریں

اداروں کی غفلت پر صوبائی حکومت احتساب کرے ، عمران تاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آگ سے بچائو اور حفاظتی اقدامات ، جان و مال کے نقصانات، ماحول سے متاثرین سے صوبائی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلیے متعلقہ اداروں کی غفلت پر ان کا احتساب کرے اور مجرمانہ غفلت و لاپرواہی پر سخت سزائیں دی جائیں، 2016ء کے بلڈنگ کوڈ پر عمل نہیں کیا جارہا ۔گزشتہ روز ایک اجلاس میں فائر پروٹیکشن انڈسڑی ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عمران تاج، نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی، ماہر ماحولیات ای ایچ ایس کے سربراہ ثاقب اعجاز اور این ایف ای ایچ کے نائب صدر انجینئر ندیم اشرف نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر عمران تاج نے بتایا کہ تہ خانے کا غلط استعمال کیا گیا اور وہاں تیل و گھی کے بڑی مقدار موجود تھی اور اس ناجائز گودام اور اسٹور میں آگ بجھانے کے انتظامات نہیں تھے اور کے ایم سی کا فائر ڈپارٹمنٹ بھی جدید سہولتوں سے محروم ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2016ء کے بلڈنگ کوڈ پر عمل نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ایس بی سی اے ، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کوئی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔نعیم قریشی نے کہاکہ ایک سال پہلے ایس بی سی اے نے تہ خانے گودام بنانے پر نوٹس جاری کیا تھا مگر بعد میں کوئی کارروائی نہ ہو سکی اور شہر کی 200سے زائد بڑے رہائشی عمارتوں میں سپر اسٹو ر اور ناجائز گودام بنائے گئے ہیں جن سے ہزاروں افراد کی جان و مال کو خطر ہ ہے۔ ثاقب اعجاز نے سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ اور ایس بی سی اے کو ہدایت جاری کریں کہ تہ خانوں میں اور رہائشی عمارتوں میں ناجائز گودام ختم کرائیں اور تمام عمارتوں پر بلڈنگ بائی لاز کی سختی سے پابندی کی جائے۔