مزید خبریں

امریکا: یونیورسٹی میں کار پارکنگ پر خواتین میں تصادم‘ ایک ہلاک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیو اورلینز کی زاویئر یونیورسٹی میں کارپارکنگ کے تنازع پر خواتین نے اسلحہ نکال لیا،جس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 2افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب کے موقع پر 2 خواتین کے درمیان جھگڑا بڑھ کر مسلح تصادم کی صورت اختیار کرگیا۔ گولی لگنے سے ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، جب کہ 2مرد وں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے جائے وقوع سے 3 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔