مزید خبریں

کراچی سے چوری ہونے مشین ٹنڈومحمد خان سے برآمد

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)کراچی سہراب گوٹھ سے چوری ہونے والی ہیوی مشین ٹنڈومحمدخان کے علاقے ایوب کنڈرا اسٹاپ پر قائم ملک کمانی میکر کی دکان سے برآمد ، مذکورہ فلنگ مشین 25 لاکھ روپے مالیت کی ہے ، جسے کاٹ کر کباڑی کو فروخت کرنے کی تیاری کی جارہی تھی ، مالک کا دعویٰ 3 افراد کو انکوائری کیلیے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے ٹنڈومحمدخان کے علاقے ایوب کنڈرا ہوٹل کے قریب قائم ملک کمانی میکر شاپ پر چھاپا مارا گیا ، جس میں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے چند روز قبل چوری ہونے والی فلنگ مشین کو برآمد کر لیا گیا ، دکاندار کی جانب سے فلنگ مشین کو کاٹ کر اس کے تمام حصوں کو الگ کر دیا گیا تھا ، جس پر اطلاعات ہیں کہ پولیس کی جانب سے 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور فلنگ مشین کے مالک نے چوری شدہ فلنگ مشین کی شناخت بھی کر لی ہے اور بتایا ہے کہ میری 25 لاکھ روپے مالیت کی فلنگ مشین کچھ عرصے قبل کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے چوری ہوئی تھی جس کی رپورٹ بھی میں نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی ، مجھے اطلاع دی گئی کہ ٹنڈومحمدخان کے علاقے ایوب کنڈرا ہوٹل کے قریب ایک دکان سے فلنگ مشین کے مختلف حصے برآمد ہوئے ہیں ، جس پر میں ٹنڈومحمدخان پہنچا ہوں اس سلسلے میں ٹنڈومحمدخان پولیس سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ کراچی پولیس کی جانب سے ہمیں اطلاع دی گئی ہے ، جس پر ہم بھی مذکورہ دکانداروں سے انکوائری کر رہے ہیں ، اگر مذکورہ دکاندار بھی چور ی شدہ فلنگ مشین کو کاٹ کر فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے تو ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔