مزید خبریں

حکومت محنت کشوں کا معاشی قتل عام کرنے میں مصروف ہے،این ایل ایف

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،نائب صدر قاسم جمال،جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، شہزادوخان پنھیار، عبد الجبار سومرو، اور حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ و دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں حکومت کی جانب سے پیٹرول ، ڈیزل ،الیکٹرک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صرف اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے غریب محنت کشوں کا معاشی قتل عام کرنے میں مصروف ہے حالیہ پیٹرول ، ڈیزل میں اضافہ سے گھریلوں اشیاء کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں بھی اضافہ ہونے سے مذید مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ پہلے ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے محنت کشوں کو دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے اس پر مزید ظلم کیا جا رہا ہے حالیہ ملکی سروے کے مطابق گھریلوں اشیاء میں اضافہ سے غریب افراد خصوصاً محنت کش طبقہ بڑی اذیت کا شکار ہے قلیل تنخواہوں میں 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہو گیا ہے جب کہ کم از کم اجرت کے قانون پر چشم پوشی کرتے ہوئے ظلم کی انتہا کردی گئی ہے او ر کم از کم اجرت 25ہزار روپے پر بھی عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا ہے۔ شکیل احمد شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر گھریلو اشیاء آٹا، گھی، چینی، تیل، چاول ، دالیں ، چائے کی پتی اور دیگر پر فروری ریلیف دے تا کہ غریب طبقہ کی ضروریات زندگی میں کچھ آسانی پیدا ہو سکے ۔