مزید خبریں

حیدرآباد:قتل کی دھمکیوں کے خلاف خاتون ڈاکٹر کا احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو جام کی رہائشی ڈاکٹر ندا ترنم نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میرے پڑوسی لسبیلہ یونیورسٹی کا پروفیسر عمران رشید نے میرے خلاف بلا جواز محاذ کھولا ہوا ہے عمران رشید نے اپنے گھر پر لگائے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ ہمارے گھر کی طرف کردیا ہے منع کرنے پر اس نے ساتھوں سمیت گھر پر حملہ کردیا مردو خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف رپورٹ درج کرانے پر عمران رشید تعیش میں آگیا اور قتل کی دھمکیاں دینے لگا۔ انہوںنے حکام سے اپیل کی مذکورہ شخض کے خلاف نوٹس لے کر انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے ۔