اسلام آباد(ان لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ نے کراچی میں بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے اضطراب اور بجلی نہ ہونے سے مسائل و شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام کے خلاف شکایت اور تحفظات کے حوالے سے جو معاملات سامنے آ رہے ہیں اْس حوالے سے رپورٹ تیار کی جائے۔